جرائم و حادثات

تلنگانہ پوچم پاڈ سانحہ: نظام آباد کے 3 نوجوانوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپٹل منتقل – چوتھے نوجوان کی تلاشی مہم رات ہونے کی وجہ رک گئی

نظام آباد  – تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے پوچم پاڈ لکشمی کنال بیک واٹر میں پیش آئے المناک حادثے میں چار نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے تینوں کی نعشیں برآمد کر لی ہیں، جبکہ واقعے سے متاثرہ خاندانوں میں کہرام مچ گیا ہے۔

 

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ارساپلی کے رہائشی کلیم الدین اور آٹو نگر، نظام آباد کے رہائشی عظیم احمد اور سید وجاہت کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ چوتھے نوجوان کی تلاشی مہم رات ہونے کی وجہ سے رک گئی ہے توقع ہے پیر کی صبح تلاشی مہم جاری رکھی جائے گی یہ نوجوان تفریح کی غرض سے پوچم پاڈ بیک واٹر گئے تھے، جہاں نہانے کے دوران گہرے پانی میں ڈوب گئے۔

 

پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس افسوسناک حادثے کی خبر ملتے ہی اہل خانہ اور عزیز و اقارب اسپتال پہنچ گئے، جہاں غم و اندوہ کا ماحول دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button