تلنگانہ

تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر وشنو وردھن ریڈی دبئی میں ہندوستان کے نئے قونصل جنرل مقرر

دبئی میں ہندوستان کے نئے قونصل جنرل کے طور پر تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر وشنو وردھن ریڈی نے عہدہ سنبھال لیا ہے

 

۔ ان کی تقرری پر دبئی اور شمالی امارات میں مقیم تلگو برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس سے قبل اس عہدے پر خدمات انجام دینے والے ستیش کمار شیون کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر وشنو وردھن ریڈی نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

 

دبئی میں ہندوستانی قونصل خانے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر ان کی تصویر اور تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔

 

2008 بیچ کے انڈین فارن سروس افسر ڈاکٹر وشنو وردھن ریڈی کو دبئی کے ساتھ ساتھ شمالی امارات کے لیے بھی قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے حیدرآباد کے عثمانیہ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس اور نئی دہلی کے ایمس سے ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ اس سے قبل میڈرڈ اور جنیوا میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں

 

۔ڈاکٹر وشنو وردھن ریڈی حیدرآباد میں علاقائی پاسپورٹ افسر، وزارتِ خارجہ کے برانچ سیکریٹریٹ کے سربراہ اور حکومتِ تلنگانہ کے محکمہ صنعت میں ڈپوٹیشن پر خصوصی سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button