جنرل نیوز

صاحب استطاعت حج کی سعادت کے لئے سعی کریں   مولانا شیخ اسمعیل عارفی صدر حج سوسائٹی نظام آباد کا بیان 

حج سال 2027 کے لئے ضلع نظام آباد سے 386 عازمین کا قرعہ اندازی میں انتخاب

صاحب استطاعت حج کی سعادت کے لئے سعی کریں

مولانا شیخ اسمعیل عارفی صدر حج سوسائٹی نظام آباد کا بیان

 

نظام آباد3/ اگست(اردو لیکس)

ضلع نظام آباد سے ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے

حج سال 2027 کئے لئے منتخب ہونے والے ضیوف الرحمان کو صدر حج سوسائٹی نظام آباد مولانا حافظ

شیخ اسمعیل عارفی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان بتایا کہ حج2027 کے لئےحج کمیٹی آف انڈیا نے قرعہ اندازی کے ذریعہ تلنگانہ سے (4508)عازمںن کا انتخاب کیا ہے(1086) جبکہ محفوظ زمرہ جات کے تحت منتخب قرار پائے حج کمیٹی آف انڈیا نے حج سال 2027‌کے لئے (5594)عازمین کا کوٹہ الات کیا ہے تلنگانہ کے( 6114) عازمین کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ حج 2027 کے لئے تلنگانہ حج کمیٹی کو جملہ(11708)درخواستیں موصول ہوئی ہے مولانا شیخ اسمعیل عارفی نے ضلع نظام آباد سے قرعہ اندازی میں (386) عازمین منتخب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرزندان توحید کو اس عظیم سعادت کے لئے منتخب کیا ہے حج ایک روحانی سفر ہے عازمین ابھی سے حقوق اللہ و حقوق العباد کی ادائیگی اخلاص، تقوی اور حسن اخلاق کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ ان کا یہ مقدس سفر بار گاہ الہی میں شرف قبولیت حاصل کرے مولانا شیخ اسمعیل عارفی نے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ عامتہ المسلمین جو حج بیت اللہ کی سعادت کے خواہشمند ہیں خاص طور پر اس سفر کے لئے مالی استطاعت کے اہل افراد جن پر حج فرض ہوچکا ہے جلد از جلد اس سعادت کے لئے اپنی کوشش کریں انہوں نے تجویز پیش کی کہ جن احباب کا نام قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہوا وہ کسی مسلمہ عمرہ و حج ٹراویلس ایجنسی کی توسط اس عظیم سعادت کے لئے سعی کریں مولانا شیخ اسمعیل عارفی نے

دعا کی اللہ تبارک و تعالیٰ تمام عازمین کے لئے اس مقدس سفر کے دوران صحت و عافیت کے ساتھ تمام مراحل میں آسانیاں پیدا فرمائے اور انہیں حج مبرور کے اعزاز سے نوازنے اور امت مسلمہ کی مغفرت فرمائے آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button