کرناٹک کابینہ میں 19 نئے وزراء کی شمولیت – ضمیر احمد خان اور رضوان ارشد کو موقع
بنگلور – کرناٹک کے چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے پیر کے روز اپنی کابینہ میں 19 نئے وزراء کو شامل کرتے ہوئے طویل انتظار کے بعد وزارت کی توسیع مکمل کر دی۔ لوک بھون میں منعقدہ حلف برداری تقریب کے دوران کانگریس کے اندرونی اختلافات بھی کھل کر سامنے آئے۔
آخری لمحے میں وزراء کی فہرست میں تبدیلی کی گئی جبکہ سابق چیف منسٹر سدارامیا تقریب میں موجود نہیں تھے، جس پر سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
حلف لینے والے نئے وزراء کے نام:
پی ایم نریندرا سوامی، شیو راج تنگڈگی، رودرپا لمانی، کے ایس بساونتھپا، بی ناگیندرا، ٹی رغھو مورتی، بی زیڈ ضمیر احمد خان، رضوان ارشد، سنتوش لاڈ، مدھو بنگارپا، پُتورنگا شیٹی، ایس ایس ملیکارجن، ڈاکٹر اجئے سنگھ، این چلوورایا سوامی، کے ایم شوالنگے گوڑا، ایچ سی بالاکرشنا، بسواراج رائے ریڈی، وجیانند کاشپنوار اور لکشمن ساودی۔
آخری لمحے میں کی گئی تبدیلی کے تحت ایس ایس ملیکارجن کو کابینہ میں شامل کیا گیا، جنہوں نے منکال ویدیا کی جگہ لی۔
دوسری جانب کانگریس ایم ایل سی گایتری شانتے گوڑا کو کابینہ میں شامل نہ کیے جانے پر بھی سیاسی بحث چھڑ گئی۔ کُروبا برادری سے تعلق رکھنے والی گایتری شانتے گوڑا نے کہا کہ ان کا نام پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی منظور شدہ فہرست میں شامل تھا اور انہیں حلف برداری کی توقع تھی، لیکن آخری لمحے میں انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔




