آئی یو ایم ایل کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین کے بڑے فرزند ڈاکٹرخلیل الرحمن کا انتقال

چنئی۔ (پریس ریلیز)۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل ) کے قومی صد ر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین کے بڑے بیٹے ڈاکٹر کے خلیل الرحمٰن (59) ہفتہ کی رات ترچی کے ایک نجی اسپتال میں علالت کے باعث انتقال کر گئے ان کے پسماندگان میں اہلیہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے،ڈاکٹر کے خلیل الرحمٰن ایک پوسٹ گریجویٹ ہیں جو خون سے متعلق تحقیق میں شامل ہیں، انہیں تپ دق (TB)کی کلیدی دوا دریافت کرنے کا سہرا جاتا ہے۔
انہوں نے طویل عرصے تک سعودی عرب اور دبئی میں کام کیا۔ کوویڈ 19 وبائی امراض کے دوران ، انہوںنے تروچی سے مختلف تحقیقی منصوبوں پر آن لائن کام کیا۔چیف منسٹر سی جوزف وجے اور سابق چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے پروفیسر قادر محی الدین سے بات کی اور تعزیت پیش کی۔ اے آئی اے ڈی ایم کے جنرل سکریٹری اور سابق تمل ناڈو چیف منسٹر ایڈاپاڈی پلنی سوامی، تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے صدر بی مانیکم ٹھاکر، ایم ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری وائیکو، انڈین یونین مسلم لیگ پی اے سی کے چیئرمین اور کیرالہ کے ریاستی صدر سید صادق علی شہاب تھنگل، انڈین یونین مسلم لیگ نیشنل جنرل سکریٹری پی کے کنہالی کٹی کیرلا ریاستی وزیر نے اپنے تعزیت کا اظہار کیا۔
سری لنکن مسلم کانگریس کے صدر اور کینڈی کے ایم پی رؤف حکیم، تاملناڈو کے وزرائ ایم شاہجہان۔ وشواناتھن، جے محمد پرویز، لوک سبھا کے ممبران، کارتی چدمبرم، آئی یو ایم ایل اسٹیٹ جنرل سکریٹری کے اے ایم محمد ابو بکر، ریاستی خزانچی ایم ایس اے شاہ جہاں،ریاستی نائب صدور ایم عبدالرحمن سابق رکن پارلیمان ، کے نواز غنی ِ ایم پی ، اڈوکیٹ کے ٹی خضر محمد ریاستی سکریٹریان کائل محبوب ،ایچ عبدالباسطسا بق ایم اے، ملت محمد اسماعیل ،ریاستی سکریٹریان ایچ ایم عبدالخالق ، اودا عبدالقادر، ریاستی نائب سکریٹریان ابراھیم مکی، لال پیٹ عبدالرحمن،میلا پالئم عبدالجبار، ڈی ایم کے کے پرنسپل سکریٹری کے این نہرو، تملناڈو کے سابق وزیر انبیل مہیش اور دیگر نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ اور پروفیسر قادر محی الدین سے تعزیت کی۔
ان کی نماز جنازہ 2اگست 2026 بروز اتوار بعد نماز عصر انوارلعلوم عربی کالج، خواجہ نگر ، تروچی میں اداکی گئی اور خواجہ ملائی کے قریب قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ ان کی رحلت پر ریاست کے سیاسی ، مذہبی اور سماجی رہنمائوں کے علاوہ صحافی اور پارٹی کے دیگر اراکین نے تعزیت کا اظہار کیا ۔



