جنرل نیوز

منشیات کے خاتمہ کے لیے وسیع پیمانے پر تلاشی مہم: اُوٹکور ایس آئی رمیش

ضلع ایس پی ڈاکٹر وینیت آئی پی ایس کی ہدایات پر اُوٹکور منڈل میں منشیات کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

اُوٹکور: منشیات کی روک تھام کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت آج اُوٹکور منڈل مرکز میں ایگل فورس ٹیم کے ہمراہ خصوصی تربیت یافتہ نارکوٹکس اسنائپر پولیس ڈاگ کی مدد سے اچانک تلاشی مہم چلائی گئی۔ یہ بات اُوٹکور ایس آئی رمیش ،نے بتائی۔

 

اس موقع پر بس اسٹینڈ، پان شاپس، کریانہ دکانوں، کورئیر مراکز اور دیگر مشتبہ مقامات پر بڑے پیمانے پر تلاشی لی گئی۔ ایس آئی رمیش ،نے کہا کہ منشیات کی منتقلی، ذخیرہ اندوزی، فروخت اور استعمال کو مکمل طور پر روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے سخت اور منظم انداز میں تلاشی مہم جاری رہے گی۔

 

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کو گانجا، ڈرگس یا دیگر نشہ آور اشیاء کے استعمال، نقل و حمل یا سپلائی کے بارے میں اطلاع ہو تو فوری طور پر ٹول فری نمبر 1908 یا ڈائل112 پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

 

اس تلاشی مہم میں اے ایس آئی تما ریڈی، نارکوٹکس اسنائپر ڈاگ وکی، ڈاگ ہینڈلر پی سی روی سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button