حیدرآباد کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین صاحب سابق نائب مفتی جامعہ نظامیہ کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد ۔حیدرآباد کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین صاحب سابق نائب مفتی جامعہ نظامیہ اس دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔
ان کے انتقال کی خبر عام ہوتے ہی شہر کے دینی، علمی اور سماجی حلقوں میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ علماء کرام، طلبہ اور عقیدت مندوں نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا اپنی علمی قابلیت، تقویٰ، سادگی، انکساری اور دینی خدمات کے باعث عوام و خواص میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
انہوں نے اپنی زندگی دین کی خدمت اور علمی و دینی رہنمائی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کے انتقال کو دینی و علمی حلقوں کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے علماء اور عقیدت مندوں نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور اللہ تعالیٰ سے انہیں جنت الفردوس
میں اعلیٰ مقام عطا کرنے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔



