کویتا کی چیف منسٹر تملناڈو وجئے کے نجومی سے ملاقات

حیدرآباد: سابق ایم ایل سی اور ٹی آر ایس سربراہ کویتا پارٹی کو مضبوط بنانے کی سمت میں سرگرم ہیں وہ مسلسل پارٹی پروگرام منعقد کرنے کے ساتھ عوامی مسائل پر بھی آواز اٹھا رہی ہیں اسی سلسلے میں وہ پارٹی کے لیے کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کر رہی ہیں۔
حال ہی میں تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجئے کے شخصی نجومی رِکّی رادھن پنڈت وٹّری ویٹ کا کویتا کی رہائش گاہ پہنچنا توجہہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اس موقع پر کویتا اور ان کے بیٹے کے ساتھ نجومی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
کویتا کے گرد موجودہ سیاسی صورتحال کے درمیان رِکّی کی ان سے ملاقات کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔رِکّی رادھن پنڈت تمل ناڈو میں وجئے کے نجومی کے طور پر کافی شہرت رکھتے ہیں۔ وجئے کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد انہوں نے رِکّی کو وزیراعلیٰ کا خصوصی ڈیوٹی آفیسر بھی مقرر کیا تھا
تاہم اپوزیشن کی جانب سے تنقید کے بعد تقرری کے احکامات واپس لے لیے گئے۔



