جرائم و حادثات

لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کا شرمناک واقعہ ۔33 مجرموں کو حیدرآباد کی عدالت نے سنائی سزا

حیدرآباد ۔ لڑکیوں کی غیر قانونی اسمگلنگ ان سے زبردستی جسم فروشی کروانے، جنسی استحصال کے شرمناک واقعہ میں حیدرآباد کی خصوصی پوکسو عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے 33 ملزمین کو مجرم قرار دیا اور انھیں سزا سنائی ان میں سے 5 افراد کو عمر قید جبکہ دیگر 28 افراد کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں۔

 

عدالت نے 9 متاثرہ لڑکیوں میں سے ہر ایک کو 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔اس معاملے میں ایک خاتون نے 2015 میں سی آئی ڈی سے شکایت کی تھی کہ اسے ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر زبردستی جسم فروشی کیلئے مجبور کیا گیا۔ اس نے بتایا تھا کہ اسے تقریباً چار ماہ تک مختلف مقامات پر لے جایا گیا اور زبردستی جسم فروشی کروائی گئی جبکہ متعدد افراد کے ساتھ غیر قانونی تعلقات قائم کرنے پر بھی مجبور کیا گیا۔

 

متاثرہ خاتون کی شکایت پر سی آئی ڈی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔ پولیس نے مختلف جسم فروشی کے اڈوں پر دھاوے کئے اور 9 کم عمر لڑکیوں کو ملزمین کے چنگل سے آزاد کروایا۔

 

پولیس نے اس سنگین معاملہ میں 45 تک ملزمین کو گرفتار کیا اور مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے اور یہ مقدمہ عدالت میں زیر دوران تھا آج خصوصی پوکسو سیشن عدالت نے اس کیس میں فیصلہ سنایا۔

 

5 افراد کو عمر قید

3 افراد کو 14 سال کی سخت قید

4 افراد کو 10 سال کی سخت قید

11 افراد کو 3 سال کی سخت قید کی سزا سنائی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button