نیشنل

اوڈیشہ کے ساحل پر جہاز ڈوب گیا 22 افراد غرق

نئی دہلی: پاناما سے تعلق رکھنے والا ایک مال بردار جہاز حادثاتی طور پر اوڈیشہ کے ساحل کے قریب سمندر میں ڈوب گیا۔ یہ حادثہ ساحل سے تقریباً 240 ناٹیکل میل دور پیش آیا۔

 

تقریباً 1,700 ٹن لوہے کی دھات سے لدا ہوا جہاز ’ایم وی اوشیئن وِنر، اگست کی رات تقریباً 10:30 بجے پارادیپ سے سنگاپور کے لیے روانہ ہوا تھا۔22 اگست (ہفتہ) کی صبح 11:48 بجے کے بعد جہاز سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ جہاز کے عملے نے آخری اطلاع میں بتایا تھا کہ وہ حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔

 

جہاز پر مجموعی طور پر 24 افراد کا عملہ موجود تھا جن میں 20 چینی، 3 میانمار کے شہری اور ایک بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں۔اطلاع ملنے کے بعد انڈین کوسٹ گارڈ اور انڈین نیوی کی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں تیز کردی ہیں اب تک دو افراد کو بچائے جانے کی اطلاع ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button