تلنگانہ

نیپال میں سیلاب کے بعد حیدرآباد کی خاتون انجینر سہاسنی ریڈی لاپتہ – گھر والے پریشان

حیدرآباد : حیدرآباد کے ایل بی نگر علاقہ کے واستو کالونی کی سُہاسنی ریڈی چار روز قبل اپنی سہیلی کے ساتھ کائلاش ٹریولس کے ذریعہ 14 روزہ نیپال کے سفر پر گئی تھیں۔ کھٹمنڈو پہنچنے کے بعد وہ دیگر یاتریوں کے ساتھ سفر کر رہی تھیں۔

 

نیپال میں سیلاب کے بعد سُہاسنی ریڈی کا کوئی پتہ نہیں چل رہا ہے۔ لاپتہ ہونے سے قبل انہوں نے دیگر یاتریوں کے ساتھ پوجا کرنے کی ویڈیوز اپنے گھر والوں کو بھیجی تھیں، تاہم اس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

 

گھر والوں کے مطابق  سہاسنی ریڈی سافٹ ویر انجینر ہے اور وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ آسٹریلیا میں مقیم تھی 19 اگست کو آسٹریلیا سے حیدرآباد آئی تھیں اور کائلاش ٹریولس کے ذریعہ اپنی سہیلی کے ساتھ نیپال روآنہ ہوئی تھی

 

نیپال جانے والے یاتریوں میں سے کسی کی بھی تاحال اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ سُہاسنی ریڈی کے شوہر اور دو بچے ہیں، جبکہ ان کے شوہر اس وقت آسٹریلیا میں ہیں۔ بیٹی کی کوئی خبر نہ ملنے پر خاندان شدید تشویش میں مبتلا ہے۔

 

گھر والوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ نیپال میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر فوری کارروائی کرتے ہوئے سُہاسنی ریڈی کا پتہ لگایا جائے اور انہیں بحفاظت خاندان تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button