تلنگانہ

حیدرآباد میں موسیٰ رام باغ ہائی لیول بریج کا افتتاح

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی ملک پیٹ اور عنبر پیٹ کو جوڑنے والے موسیٰ ندی پر تعمیر کردہ موسیٰ رام باغ ہائی لیول برج کا آج افتتاح عمل میں آیا۔

 

52 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ 400 میٹر طویل اور 14.5 میٹر کشادہ برج کا افتتاح تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریوِنت ریڈی اور صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کیا۔

 

اس موقع پر مجلس کے رکن اسمبلی ملک پیٹ احمد بلالعہ اور جی ایچ ایم سی کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس برج کی تعمیر سے ملک پیٹ، موسیٰ رام باغ، عنبر پیٹ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے لیے سالہا سال سے جاری ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو جائے گا کیونکہ بارش کے دورران پانی کی وجہ سے

 

نچلی سطح والے پرانے پل پر پانی کے بہاؤ کی وجہہ سے یہ راستہ ٹریفک کیلئے بند کردیا جاتا تھا۔ اس پل کی تعمیر سے عوام خاص طور پر اس راستے سے گزرنے والوں کو بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button