اردو زبان نے قومی یکجہتی کو مستحکم کرنے اور تحریک آزادی ہند میں نمایاں رول ادا کیا
قومی اردو تحریک تلنگانہ کے زیر اہتمام محبوب نگر میں عظیم الشان کل ہند مشاعرہ- بابر شیخ کا خطاب- مقامی و بیرونی شعرانے کلام سنایا

حیدرآباد 31 اگست( اردولیکس) ڈاکٹر ناصر بن احمد باہیال المعروف بابر شیخ صدر ریاستی قومی اردو تحریک تلنگانہ نے قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن انڈیا شاخ ضلع محبوب نگر کے زیر اہتمام محبوب نگر میں منعقدہ عظیم الشان کل ہندمشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان نے قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور ہندوستان کو آزادی دلانے میں اہم رول ادا کیا ہے
"انقلاب زندہ باد "کا نعرہ اردو زبان میں ہی دیا گیا تھا جسے ہندوستانی قوم نے بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ تحریک آزادی میں استعمال کیاتھا مختلف جمہوری تحریکوں میں آج بھی یہ نعرہ استعمال کیا جاتا ہے گاندھی جی نے بھی اس نعرے کو بے حد پسند کیا تھا انہوں نے کہا کہ قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کا مقصد یہی ہے کہ ملک میں یکجہتی’ امن و امان اور آپسی پیار و محبت کو مزید فروغ دیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم آپسی پیار و محبت کے ذریعے ہی اپنے ملک ہندوستان کو ترقیوں کی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں
انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ قومی یکجہتی کے فروغ میں بھرپور حصہ لیں قومی یکجہتی کی تقاریب ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسرے کو قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہیں ہمارا ملک بالخصوص ہماری ریاست تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کی علمبردار ہے ہندو اور مسلمان اور سکھ بھائی کے علاوہ دیگر اقوام تہواروں اور عیدوں کے علاوہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہیں ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے اور ایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے ہیں ایسے مناظر ہمیں دیگر مقامات پر دیکھنے کو نہیں ملتے ہیں
جناب بابر شیخ نے مزید کہا کہ کل ہند مشاعرہ منعقد کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ آزادی کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کرنے والی اردو زبان سے نئی نسل کو جوڑا جائے اور اردو زبان سے رغبت اور محبت میں اضافہ کیا جائے انہوں نے اردو والوں پر زور دیا کہ وہ اردو کے فروغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جناب بابر شیخ نے مدرسہ کاشف العلوم کے ذمہ داروں سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے مدرسے میں تقریری مقابلہ رکھتے ہوئے طلبہ و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا علاوہ ازیں کل ہند مشاعرے کے انعقاد کے لیے کراؤن گارڈن فنکشن ہال کے مالک محمد یوسف الدین اجو سیٹھ اور ان کے رفقاء سے بھی اظہار تشکر کیا گیا کہ
انہوں نے اردو تحریک فاؤنڈیشن کے مقصدی پروگرام میں اعانت کی اس تقریب میں جناب سنجیو مدیراج صدر ضلع کانگرس محبوب نگر کے علاوہ محترمہ عظمی شاکر رکن خواتین کمیشن تلنگانہ ‘اے متھن ریڈی جنرل سیکرٹری تلنگانہ کانگرس کمیٹی’ جناب مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری مجلس اتحاد المسلمین ضلع محبوب نگر کے علاوہ جناب سالم بن محمد با مجبور’ جناب عقیل ہاشمی ‘جناب عمران پرنس’ جناب محمد معز’ جناب عمر کوتوال’ جناب فیاض’ جناب اویس کارپوریٹرس’ جناب سید نور الحسین صدر جناب محمد صمد خان کارگزار صدر ‘مرزا سلیم بیگ نائب صدر ‘پیر محمد صادق نائب صدر ‘طاہر ٹیچر جنرل سیکرٹری و عہدیداران اردو تحریک ضلع محبوب نگر نے خصوصی طور پر شرکت کی حضرت نور آفاقی کی صدارت میں
مشاعرہ منعقد ہوا بیرونی شعراء جناب وارث وارثی دہلی ‘ارشاد انجم مالیگاؤں مہاراشٹر’ شکیل کانپوری’ مہک کیرانوی ‘احمد امروہی’ عقیل ہاشمی حیدرآباد کے علاوہ مقامی شعراء حضرت نورآفاقی’ بابر شیخ ناصر’ جامی وجودی’ سید اسماعیل قیصر نے اپنے کلام سے نوازا سامعین نے مقامی و بیرونی شعرا کے کلام کو بے حد پسند کیا اور اس عظیم الشان مشاعرے کے انعقاد پر قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن شاخ
ضلع محبوب نگر کے ذمہ داران کو دلی مبارکباد پیش کی قومی اردو تحریک تلنگانہ نے بہترین بندوبست کرنے پر محکمہ پولیس اور دیگر محکموں سے بھی اظہار تشکر کیا



