جرائم و حادثات

حیدرآباد کی چنچل گوڑہ جیل میں نظام آباد کے قیدی کی خودکشی

حیدرآباد : شہر کی چنچل گوڑہ جیل میں ایک ریمانڈ قیدی کی خودکشی کے واقعے نے سنسنی پھیلا دی۔  ساگر (31) نامی قیدی نے جیل کے واش روم میں پھانسی لے کر خودکشی کی کوشش کی۔

 

جیل عملے نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ساگر کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ تاہم قیدی کی راستے میں ہی موت ہو گئی۔سڑک حادثے کے ایک کیس میں ریمانڈ پر موجود ساگر کو حال ہی میں نظام آباد جیل سے چنچل گوڑہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

 

جیل حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ساگر کی خودکشی کی وجوہات اور ان حالات کا پتہ لگایا جا رہا ہے جن کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button