تلنگانہ

حیدرآباد ٹولی چوکی سب انسپکٹر 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اے سی بی کے ہاتھوں گرفتار

ٹولی چوکی سب انسپکٹر 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اے سی بی کے ہاتھوں گرفتار

 

حیدرآباد: تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے یکم ستمبر کو ٹولی چوکی پولیس اسٹیشن، گولکنڈہ زون کے سب انسپکٹر آر. پانڈو نائک کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

 

اے سی بی کے مطابق سب انسپکٹر نے ایک شخص سے اس کی والدہ کی شکایت پر مقدمہ درج نہ کرنے، خاندانی تنازع کو باہمی طور پر حل کرانے اور اس کا پاسپورٹ ضبط نہ کرنے کے عوض 10 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ اے سی بی سٹی رینج-I یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے اسے رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کی نشاندہی پر 10 ہزار روپے برآمد کرلئے۔

 

اے سی بی کے مطابق ملزم نے ناجائز فائدہ حاصل کرنے کے لیے اپنے سرکاری فرائض کو غلط اور بے ایمانی سے انجام دینے کی کوشش کی۔ ملزم کو گرفتار کرکے نامپلی میں واقع پرنسپل اسپیشل جج برائے SPE و ACB مقدمات کی عدالت میں عدالتی تحویل کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر شکایت کنندہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اے سی بی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم رشوت طلب کرے تو فوری طور پر ٹول فری نمبر 1064 پر اطلاع دیں۔ شکایت کنندہ کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button