تلنگانہ

گریٹر حیدرآباد میں 4 ستمبر کو تمام گوشت کی دکانیں بند رہیں گی

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد کے دائرہ کار میں نان ویج کھانے کے شوقین افراد کے لیے بری خبر ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے حکم جاری کیا ہے

 

کہ 4 ستمبر جمعہ کے روز شہر بھر میں تمام گوشت کی دکانیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔یہ فیصلہ سری کرشن جنم اشٹمی کے تہوار کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ شہر میں موجود تمام ریٹیل چکن، مٹن اور بیف کی دکانوں کے ساتھ ساتھ سے منظور شدہ تمام مذبح خانے بھی لازمی طور پر بند رکھے جائیں گے۔

 

حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی شخص احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس دن خفیہ طور پر گوشت فروخت کرتا یا جانور ذبح کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ سرکل حکام اور ویٹرنری محکمے کے اہلکار اس دن شہر بھر میں خصوصی معائنے کریں گے۔

 

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تبدیلی کا نوٹس لیں اور تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button