کانگریس حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام نظام آباد سابقہ یم یل اے گنیش گپتا کی قیادت میں حکومت کے خلاف احتجاج

کانگریس حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام
نظام آباد سابقہ یم یل اے گنیش گپتا کی قیادت میں حکومت کے خلاف احتجاج
نظام آباد 2 /سپٹمبر (اردو لیکس) تلنگانہ ریاست میں کا نگریس حکومت کے ایک ہزار دن مکمل کرنے پر بی آریس پارٹی سابقہ اربن یم یل اے نظام آباد بیگا لا گنیش گپتا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت تلنگانہ عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے
نظام آباد دھرنا چوک پر کا نگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف چھ نکاتی پروگرام کے سلسلے میں آج طویل فوٹو فلاکسی پر حکومت کی ناکامیوں پر شدید تنقید کی گئی اور سابقہ یم یل اے گنیش گپتا کی قیادت میں زبردست احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا
۔ اس موقع پر گنیش گپتا نے کہا کہ کانگریس اپنے ایک ہزار یومی حکومت کے دوران (6) وعدوں اور (420) حامیوں کے ذریعہ عوام دھوکہ
دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو کام کرنے کا موقع فراہم کرنے کے باوجود کوئی تبدیلیاں نہ آنے پر بی آریس سربراہ کے سی آر کی ہدایت پر ریاست گیر سطح پر احتجاج منظم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی عوام سے کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر عوام سے معافی مانگیں اور وعدوں پر عمل کریں
بعد ازاں سابقہ یم یل اے بیگالا گنیش گپتا کی قیادت میں نظام آباد کے بلدی ڈویژن نمبر 26 کوٹ گلی میں گھر گھر جا کر حکومت کا عوام کے بقایا جات پر مبنی کارڈز تقسیم کئے اس پروگرام میں سابقہ مئیر نیتو کرن ، سابقہ نوڈا چیر مین پر ابھا کر ریڈی ، صدر ضلع اقلیتی سل بی آرایس نوید اقبال ، بی آریس قائدین جو بلی متین نائب قریشی ،فضل خان ، یم اے قدوس ستیہ پر کاش ، شیخ صادق شیخ احمد اکبر،سرپارا جو کے علاوہ کثیر تعداد میں قائدین و کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے



