جرائم و حادثات
گریٹر حیدرآباد میں 2 نقلی ڈاکٹرس گرفتار

حیدرآباد ۔ میڑچل ضلع کے ایلم پیٹ میونسپل حدود میں انجیا گوڑ اور سدھاکر چاری نامی دو نقلی ڈاکٹروں کو گرفتارکرلیا گیا۔
دونوں افراد کے پاس کسی بھی قسم کی طبی اہلیت یا ڈگری نہ ہونے کے باوجود انہوں نے کلینک قائم کر رکھے تھے اور لوگوں کا علاج کر رہے تھے۔ باوثوق ذرائع کی ا اطلاع پر قطب اللہ پور اسپیشل آپریشن ٹیم نے ان دونوں کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد طبی پیشے کے لیے ضروری تعلیمی اور پیشہ ورانہ اہلیت نہ ہونے کے باوجود کلینک چلا رہے تھے اور مریضوں کا علاج کر رہے تھے۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد میڑچل پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔
میڑچل پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



