جنرل نیوز

نالیوں کی گندگی سڑکوں پر۔ بلدیہ کا ادھورا کام

حیدرآباد – (اردو لیکس)شہر میں بارش کے پیشِ نظر فلڈ واٹر ڈیرینز کو صاف کیا جارہاہے۔ تاکہ بارش کا پانی بآسانی بہہ کر نکل جائے۔ بلدیہ کی یہ صفائی مہم سارے شہر جنگی خطوط پر انجام دے رہی ہے جو قابلِ ستائش ہے مگر یہ کام ہمیشہ آدھے ادھورے انداز میں کیا جاتا ہے بعض شہریوں نے شکایت کی ہے کہ

 

بلدیہ کا عملہ محنت کے ساتھ نالیوں میں جمی مٹی نکال تو رہا ہے مگر عملہ اسے نکال کر نالی کے بازو ہی چھوڑ دیتاہے۔ اب جبکہ شہر میں بارش کا سیزن جاری ہے نالی سے نکالی یہ مٹی واپس نالیوں میں داخل ہوجاتی ہے جس سے کچھ عرصہ دوبارہ پانی کے بعد پانی کے بہاؤ کے رکنے کا مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے لہٰذا نالیوں سے نکالی مٹی/ کچہرا فوری طور اٹھالیا جائے تو نالیوں میں مٹی واپس نہیں جاسکے گی اور پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ کا مسئلہ بڑے عرصہ تک پیدا نہیں ہوگا۔

 

اسی طرح ہم بھی شکایت کی جارہی ہے کہ حیڈرا والے شہر میں فٹ پاتھوں کے ناجائز قبضوں کو ہٹانے پان کی دکانیں، ڈبّے وغیرہ بلڈوز کرتے ہیں تو اس کے ملبہ کو وہیں چھوڑکر چلے جاتے ہیں جس سے فٹ پاتھ کا ناجائز قبضہ تو ختم ہوجاتا ہے مگر اس کا ملبہ جو سے سڑک پر آجاتا ہے

 

وہ راہگیروں کے لئے مزید بڑا مسئلہ بن جاتا ہے یہ بھی ایک توجہ طلب مسئلہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button