جرائم و حادثات
کریم نگر میں بس کنویں کی دیوار سے ٹکرائی، بڑا حادثہ ٹل گیا
کریم نگر، 2 ستمبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے کریم نگر سے حضورآباد جارہی ایک بس چہارشنبہ کے روز چگورومامڈی منڈل کے سندرگیری گاؤں کے مضافات میں حادثے کا شکار ہوگئی۔
ڈرائیور کے قابو کھونے کے باعث بس سڑک کے کنارے موجود زرعی کھلے کنویں کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی اور وہیں رک گئی۔
حادثہ کے وقت بس میں 54 مسافر سوار تھے۔ اچانک بس کے کنویں کی دیوار سے ٹکرانے کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعض مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
حادثہ میں کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بس کنویں میں گرنے سے بال بال بچ گئی، جس کے باعث ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کی مدد کی



