عازمین حج 2027ضلع نظام آباد کے لئے پرائمری میڈیکل اسکریننگ اسٹیج نمبر 1

عازمین حج 2027ضلع نظام آباد کے لئے پرائمری میڈیکل اسکریننگ اسٹیج نمبر 1
نظام آباد 16/ستمبر (اردو لیکس)
مولانا شیخ اسماعیل عارفی صدر حج سوسائٹی نظام آباد کی اطلاع کے بموجب ضلع نظام آباد کے عازمین حج 2027کے لئے تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی کی ہدایات پر گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل پر 21ستمبر 2026بروز پیر سے 23ستمبر 2026 بروز چہار شنبہ تک روزآنہ صبح 9بجے تا 1بجے تک پرائمری میڈیکل اسکریننگ اسٹیج نمبر 1 کے تحت مختلف ٹسٹ اور معائنے کئے جائیں گے ہر روز ایک سو بیس عازمین حج کے لیے یہ سہولت فراہم کی جائے گی اس سلسلہ میں حج سوسائٹی نظام آباد کے ایک وفد نے جسمیں مولانا شیخ اسماعیل عارفی صدر حج سوسائٹی مولانا سید سمیع اللہ نائب صدر حج سوسائٹی محمد نصیر الدین جنرل سیکرٹری وسیم احمد خان خازن حج سوسائٹی ، عبود بن سعید ، کلیم ، مبشر ، عبداللہ محمد ریان احمد ودیگر نے سپرٹنڈنٹ ہسپتال ڈاکٹر پی پرساد راؤ سے ملاقات کی اس ٹسٹ کے شیڈیول کو قطعیت دینے کی گزارش کی حج سوسائٹی کی جانب سے اس موقع پر سپریڈنٹ کی شال پوشی وگلپوشی بھی کی گئی ساتھ ہی حج سوسائٹی نے سپریٹنڈٹ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا کے ہر سال کی طرح اس سال بھی کرسیوں کا انتظام پینے کا پانی وغیرہ دیگر سہولتیں حج سوسائٹی اپنے مصارف سے پورا کریگی حج سوسائٹی نظام آباد نے عازمین حج سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی عنوان پر کسی بھی فرد کو کوئ رقم نہ دیں 21ستمبر 2026 کو کور نمبر TG ۔43۔2۔0تا کور نمبرTGF-16115-2-0کے ٹسٹ کئے جائیں گے 22ستمبر بروز منگل 2026کو کور نمبر۔TG f1618۔ تا کور نمبر TG f ۔2907۔5۔0 عازمین حج رجوع ہوں اور آخری دن 23ستمبر 2026 کو کور نمبر
TG f ۔2979۔
5۔ 0تا
TG R4694۔
2۔0 کے عازمین حج کے ٹسٹ کئے جائیں گے یہ تمام ٹسٹ لازمی ہے اس لیے عازمین حج سے گزارش ہے ہاسپٹل کے شیڈیول کے مطابق رجوع ہوں دیگر تفصیلات کے لئے حج سوسائٹی کے دفتر واقع تبارک ہائی اسکول کامپلکس حطائ اسٹریٹ نظام آباد یا فون نمبرات 903903212
9440603210
8519999942
9700774702
پر رابط پیدا کیا جاسکتا ہے



