جرائم و حادثات

ضمانت کے لئے 10 لاکھ کی رشوت، 5 لاکھ لیتے ہوئے ایس آئی رنگے ہاتھوں گرفتار؛ سی آئی بھی حراست میں – حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ

حیدراباد کے مضافاتی ضلع میڑچل ملکاجگیری کے کیسرا پولیس اسٹیشن حدود میں آدھی رات کو اس وقت ہائی ڈرامہ دیکھنے میں آیا جب اے سی بی حکام نے پولیس انسپکٹر انجنیلو اور ایس آئی گیانندر ریڈی کو گرفتار کرلیا

 

۔ اس کارروائی سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک مقدمے میں ملزم کو ضمانت دلانے کے لئے سی آئی انجنیلو نے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی اور رقم وصول کرنے کی ذمہ داری ایس آئی کو سونپی تھی۔

 

الزام ہے کہ پولیس اہلکار ملزم سے ذاتی کام بھی کرواتے تھے اور روزانہ بریانی اور کولڈ ڈرنکس لانے کا حکم دیتے تھے۔پولیس کے رویے سے تنگ آکر ملزم نے اے سی بی سے شکایت کی۔

 

اے سی بی حکام کی ہدایت پر کیسرا تالاب کے کنارے وسرجن ڈیوٹی پر موجود ایس آئی گیانندر ریڈی کو 5 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ اے سی بی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button