جرائم و حادثات
بندوق کی گولی چل گئی انسپکٹر ہلاک۔تلنگانہ کے نظام آباد میں واقعہ

نظام آباد: حادثاتی طور پر بندوق سے مس فائر ہونے کے نتیجے میں ریزرو انسپکٹر ایچ ستیش کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے نظام آباد میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح ڈیوٹی ختم کرکے واپس آنے کے بعد ستیش بندوق صاف کر رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور ان کی موت ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نظام آباد کے کمشنر پولیس سائی چیتنیہ موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔



