انٹر نیشنل

حج کانفرنس و نمائش کا چھٹا ایڈیشن جو عازمین کی خدمات میں جدت کو اجاگر کرے گا۔ وزارت حج و عمرہ

کے این واصف 

سعودی وزارت حج و عمرہ ایک حج سیزن کے اختتام کے ساتھ ہی آئندہ حج کی تیاریوں کا آغاز کر دیتاہے۔ اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر سعودی وزارت حج شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں حج کانفرنس و نمائش کے چھٹا ایڈیشن کا انعقاد کرے گی جو 8 سے 11 نومبر تک جدہ میں ہو گا۔

 

خدمتِ ضیوف الرحمان پروگرام (پلگرم ایکسپیرینس پروگرام) کے اشتراک سے ہونے والے اس ایونٹ میں سرکاری، نجی اور غیر منافع بحش شعبوں کے 520 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی ادارے اور پالیسی میکرز جمع ہوں گے۔

 

اس کانفرنس کا مقصد عالمی پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو جمع کرے مقامی اور بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط اور زائرین کے لیے خدمات کو بہتر بنائے۔ریسرچرز، کاروباری افراد اور انویٹرز مختلف چیلنجز پر بات کریں گے۔ اس کے ساتھ زائرین کی خدمات کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

 

کانفرنس و نمائش ایک ایسا بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جو حج و عمرہ شعبے کے ماہرین اور مختلف ملکوں کی تنظیموں کے نمائندوں کے ایک منتخب گروپ کو ایک جگہ جمع کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button