“گلوبل تلنگانہ فورم” نے ریاض میں آزادیُِ ہند و سعودی قومی دن کے حوالے سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا

کے این واصف
خون کا عطیہ دینا انسانی خدمت میں ایک افضل ترین عمل مانا گیا ہے۔ سماجی تنظیم “گلوبل تلنگانہ فورم” (GTF) نے اپنے انسانی خدمت کی سرگرمیون کے سلسلہ کو دراز کرتے ہوئے یوم آزادیِ ہند اور سعودی قومی دن کے حوالے سے جمعہ کے روز ایک اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا۔
تنظیم کے صدر عبدالجبار (انّا) کے جاری پریس نوٹ کے مطابق یہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کا عمل ہند سعودی عرب کے درمیان مستحکم تعلقات کو مزید تقویت بخشتا ہے۔ اس کیمپ کا افتتاح سفارت خانہ ہند ریاض میں کونسلر جناب پروین کمار نے کیا۔ پروین کمار نے GTF کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ دینا ایک نوبل عمل ہے کیونکہ یہ انسانی جان بچانے میں کام آتا ہے۔
انھوں نے فورم کے بنیاد گزار محمد عبدالجبار اور ان کی ٹیم کو فورم کی بہترین انسانی خدمات پر مبارک باد پیش کی۔ ہندوستان اور سعودی عرب کے قومی دن کو مشترکہ طور پر مناتے ہوئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رشتون کا مظہر ہے۔ پروین کمار نے مملکت میں مجموعی طور پر گلوبل تلنگانہ فورم سمیت دیگر ہندوستانی سماجی تنظیمون کی سرگرمیون کو بھی سراہا۔
گلوبل تلنگانہ فورم کے صدر عبدالجبار اپنے بیان میں ان سارے عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا جنہون نے فورم کی اپیل پر خون کا عطیہ دیا۔ انھون نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا نہ صرف ایک ہم نفس کی جان بچاتا ہے بلکہ خود عطیہ دینے کی صحت میں بہتری لاتاہے اور وہ بہترین اجر کا مستحق بھی ہوتاہے۔ جبار انّا نے اس کیمپ کے انعقاد میں تعاون کرنے والے ڈاکٹر ایدریس احمد خان الشفا میڈیکل سنٹر، محمد ذکی (کریم نگر) کا بھی شکریہ اداکیا۔ انھون زیتون ریسٹورنٹ، مسٹر آصف اور دیوان رسٹورنٹ اور مسٹر سکندر کے تعاون کے لیے ستائش کی۔
انھوں نے کنگ فھد میڈیکل سٹی کے اسٹاف اور خصوصاً ڈاکٹر نورہ کے ٹکنیکل سپورٹ کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وہ حکومت سعودی عرب کو بھی ہدیہ تشکر پیش کیا کہ انھوں نے خارجی باشندون کو سماجی خدامات انجام دینے کی اجازت دی۔ انھون نے فورم کی اراکین سے بھی ہدیہ تشکر کیا جن کی کاوشون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ انھون نے خصوصی طور پر شیخ الیاس، حسین شبّیر، محمد الیاس، ویرا سوامی، ڈاکٹر جنید، ڈاکٹر عبدالمتین، اور والنٹیرز جبران، فیضان، محمد عتیق، عمران کا خصوصی طور پر نام لیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر جنید نے فورم کے صدر جبّار انّا کو کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ بتایا گیا کہ فورم ۱۸ ستمبر کو جدہ میں عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لائے گا۔ انھوں نے جدہ انڈین کمیونٹی سے تعاون کی اپیل کی۔



