Uncategorized

خاتون پر حملہ، ہوم گارڈ گرفتار اور خدمات سے برطرف

حیدرآباد: حفیظ پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب خاتون پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ خاتون پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت تلنگانہ پولیس سے وابستہ ہوم گارڈ آنند کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ حفیظ پیٹ ریلوے اسٹیشن پر ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ہوم گارڈ آنند کے خلاف میاں پور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور اسے خدمات سے برطرف کردیا گیا۔ ریلوے کے حکام نے بتایا کہ اس کے خلاف محکمہ جاتی تادیبی کارروائی کی جائے گی۔جمعہ کو ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوم گارڈ نے ایک خاتون پر مبینہ طور پر بے رحمی سے حملہ کیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کے ساتھ بحث و تکرار کے بعد ہوم گارڈ نے اس پر حملہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button