Uncategorizedتلنگانہ
تلگو فلم اداکارہ سمنتا کو ایس آئی آر کی نوٹس

حیدرآباد: گریٹر حیدرآبادکے سیری لنگم پلی سرکل کے حکام نے بتایا کہ ایس آئی آر کے عمل کے تحت تلگو فلم اداکارہ سمنتا کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ نانک رام گوڑہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر یہ نوٹس ان کی والدہ کے حوالے کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 31 تاریخ کو ہونے والی سماعت میں سمنتا حاضر نہیں ہوئی تھیں اور نہ ہی ان کے نمائندوں نے آکر ضروری دستاویزات جمع کروائے۔
سیر ی لنکم پلی زونل کمشنر اور حلقہ انتخاب کی ووٹر فہرست کے ذمہ دار نارائن امیت مالیم پٹی نے بتایا کہ دستاویزات جمع کروانے کے لیے ابھی وقت باقی ہے اس لیے سمتنا یا ان کے نمائندوں میں سے کوئی بھی آکر متعلقہ دستاویزات پیش کردے تو کافی ہوگا۔



