تلنگانہ

تلنگانہ میں آج اور کل شدید بارش کی پیش قیاسی، 8 اضلاع کے لیے اورنج الرٹ

حیدرآباد: خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے دباؤ کے  اثر سے تلنگانہ میں آج اور کل (منگل، چہارشنبہ) کو شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج 8 اضلاع میں انتہائی شدید جبکہ 20 اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق پداپلی، بھوپال پلی، ملوگو، بھدرا دری کوتہ گوڑم، کھمم، محبوب آباد اور متحدہ ورنگل اضلاع میں انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ان اضلاع کے لیے محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ہوا کے دباؤ کا یہ نظام مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ اس کے اثر سے چہارشنبہ اور جمعرات کو ریاست کے کئی مقامات پر انتہائی موسلادھار سے غیر معمولی طور پر شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button