نیشنل

فلم اداکارہ رانی مکھرجی کی ماں چل بسی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی کا دیہانت ہوگیا۔ انہوں نے 75 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ کرشنا مکھرجی کے دیہانت کی خبر سے خاندان اور قریبی رشتہ داروں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

خاندان نے اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔خاندان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ’’بھاری دل کے ساتھ ہم یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ رانی مکھرجی کی والدہ محترمہ کرشنا مکھرجی (75) کا آج دوپہر انتقال ہوگیا۔‘‘

 

خاندان نے اس مشکل وقت میں ملنے والی محبت اور تعاون پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ’’خاندان آپ کی محبت، دعاؤں اور تعاون کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہے اور اس انتہائی غم کی گھڑی میں آپ سے ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کرتا ہے۔‘‘

 

کرشنا مکھرجی رانی مکھرجی کی زندگی کا ایک اہم حصہ تھیں اور اپنے فلمی کیریئر کے مختلف ادوار میں وہ اکثر اپنی بیٹی کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آتی تھیں۔ رانی مکھرجی نے کئی مواقع پر اداکارہ بننے کا سہرا اپنی والدہ کو دیا ہے۔ ایک پرانے انٹرویو میں رانی نے کہا تھا ’’میں نے اداکارہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔

 

یہ فیصلہ میری والدہ نے میرے لیے کیا تھا۔ جب ہم چھوٹے تھے تو حالات مختلف تھے آج کے دور جیسے نہیں تھے۔‘‘کرشنا مکھرجی کے بنگالی اور ہندی فلم انڈسٹری سے بھی تعلقات رہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران پلے بیک سنگر کے طور پر کام کیا تھا ان کی جن فلموں میں پلے بیک گلوکارہ کے طور پر کام کرنے کا ذکر ملتا ہے

 

ان میں ’مومیر آلو‘، ’حیوان‘، ’تیسری آنکھ‘ اور ’تومار رکٹے آمار سوہاگ‘ شامل ہیں۔ان کی شادی فلم ساز رام مکھرجی سے ہوئی تھی۔ رام مکھرجی نے کئی فلموں کی ہدایت کاری اور پروڈکشن کی تھی اور وہ فلمالیہ اسٹوڈیوز کے

 

شریک بانیوں میں بھی شامل تھے۔ اس جوڑے کے دو بچے ہیں اداکارہ رانی مکھرجی اور فلم ساز راجا مکھرجی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button