جرائم و حادثات
گنیش وسرجن میں اژدھے کے ساتھ ڈانس۔حیدرآبادمیںواقعہ

حیدرآباد: شہر میں گنیش وسرجن کے موقع پر اژدھے کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ہنگامہ برپا کرنے والے وشاکھاپٹنم کے ایک ڈانس گروپ کو مدھورا نگر پولیس نے پکڑ لیا۔
پولیس کے مطابق وسرجن جلوس میں اپنی پیشکش کو منفرد دکھانے کے مقصد سے گروپ میں شامل ایک نوجوان لڑکی نے ایک زندہ اور بڑے اژدھے کو گلے میں ڈال کر ڈانس کیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔
ملزمین کا سراغ لگانے کے لیے تقریباً پانچ دن تک خصوصی نگرانی کی گئی اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی گئی۔ بالآخر پولیس نے ڈانس گروپ کو حراست میں لے لیا۔
پولیس اور جی ایچ ایس پی سی اے کے نمائندوں نے وشاکھاپٹنم کے اس گروپ کے قبضے سے اژدھے کو بازیاب کرلیا۔ منتظمین کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ اور
جانوروں پر ظلم کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔



