مبئی میٹرو ایکوا لائن-3 پر Vi کی خدمات ۔ 4G/5Gسروسز، ACES India سے 25 سالہ معاہدہ

ممبئی، 22 ستمبر 2026:
ہندوستان کی معروف ٹیلی کام کمپنی Vi (Vodafone Idea) نے ممبئی میٹرو ایکوا لائن-3 پرG 4اور 5Gموبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے ACES India Private Limited کے ساتھ 25 سالہ معاہدہ کیا ہے۔ ACES India، ACES گروپ کی مکمل ملکیت والی کمپنی اور نیوٹرل ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔
ACES India کے ملٹی آپریٹر نیٹ ورک میں Vi شامل
اس معاہدے کے بعد Vi، ممبئی میٹرو ایکوا لائن-3 کے لیے ACES India کی جانب سے تیار کیے جا رہے نیوٹرل ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ایکو سسٹم میں شامل ہونے والا ایک اور بڑا ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے۔ اس کے ذریعے میٹرو نیٹ ورک پر ایک ایسا مشترکہ پلیٹ فارم تیار کیا جا رہا ہے جس سے متعدد ٹیلی کام آپریٹرز اپنے صارفین کو موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کر سکیں گے۔
33.5 کلومیٹر طویل میٹرو لائن
ممبئی میٹرو ایکوا لائن-3 تقریباً 33.5 کلومیٹر طویل ہے اور اس پر 27 اسٹیشنز قائم ہیں۔ یہ لائن آری جے وی ایل آر (Aarey JVLR) سے کَف پریڈ (Cuffe Parade) تک جاتی ہے اور ممبئی کے اہم تجارتی، رہائشی اور ٹرانسپورٹ مراکز کو آپس میں جوڑتی ہے۔
اس میٹرو نیٹ ورک کا بنیادی ڈھانچہ سالانہ 625 ملین سے زائد مسافروں کی حتمی گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
اسٹیشنوں سے زیر زمین سرنگوں تک کنیکٹیویٹی
اس منصوبے کے تحت Vi کے صارفین کو میٹرو اسٹیشنز، کنکورسز، پلیٹ فارمز اور زیر زمین سرنگوں میں بھی موبائل کنیکٹیویٹی دستیاب ہوگی۔ اس کے ذریعے مسافر سفر کے دوران وائس کالز، موبائل ڈیٹا، ڈیجیٹل سروسز، تفریح اور دیگر آن لائن سہولیات تک مسلسل رسائی حاصل کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ شراکت داری گنجان شہری علاقوں میں اعلیٰ معیار کی کنیکٹیویٹی فراہم کرنے اور صارفین کو بہتر نیٹ ورک تجربہ دینے کے لیے Vi کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔
ACES گروپ کے CEO کا بیان
ACES کے گروپ CEO ڈاکٹر اکرم ابوراس نے کہا کہ ممبئی میٹرو ایکوا لائن-3 کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں Vi کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہے۔ ان کے مطابق 25 سالہ معاہدہ متعدد آپریٹرز پر مشتمل مضبوط کنیکٹیویٹی ایکو سسٹم کی تعمیر کے وژن میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ACES کا نیوٹرل ہوسٹ انفراسٹرکچر ٹیلی کام آپریٹرز کو 4Gاور5G سروسز فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے اور لاکھوں مسافروں کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔
ACES India مستقبل کی ضروریات کے لیے قابل توسیع پلیٹ فارم
ACES India کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد این. مظر نے کہا کہ Vi کی شمولیت سے ممبئی میٹرو ایکوا لائن-3 پر تیار کیے جا رہے کنیکٹیویٹی ایکو سسٹم کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ACES India کا مقصد ایک مضبوط، قابل توسیع اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق پلیٹ فارم تیار کرنا ہے، جو ٹیلی کام آپریٹرز کو پیچیدہ زیر زمین ماحول میں قابل اعتماد خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے اور ممبئی کے مسافروں کی بدلتی ہوئی کنیکٹیویٹی ضروریات کو پورا کرے۔
Vi کے CTO کا بیان
Vi کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جگبیر سنگھ نے کہا کہ بھارت میں ڈیجیٹل استعمال میں مسلسل اضافے کے ساتھ پبلک ٹرانزٹ نیٹ ورکس میں مضبوط کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممبئی میٹرو ایکوا لائن-3 پر ACES India کے ساتھ شراکت داری Vi کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ صارفین کو زمین کے اوپر اور زیر زمین دونوں جگہ بہتر سے بہتر نیٹ ورک تجربہ فراہم کیا جائے۔ ان کے مطابق یہ شراکت داری ایک اہم شہری انفراسٹرکچر منصوبے میں بلاتعطل 4Gاور5G کنیکٹیویٹی کے ذریعے ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
ملٹی آپریٹر ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو فروغ
Vi کی شمولیت کے بعد ACES India ممبئی میٹرو ایکوا لائن-3 پر اپنے نیوٹرل ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید وسعت دے رہا ہے۔ اس مشترکہ پلیٹ فارم کا مقصد متعدد ٹیلی کام آپریٹرز کو ایک ہی انفراسٹرکچر کے ذریعے جدید موبائل خدمات فراہم کرنے کی سہولت دینا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس اقدام سے ممبئی کے اہم شہری ٹرانسپورٹ کوریڈور میں تیز رفتار اور بلاتعطل موبائل کنیکٹیویٹی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور میٹرو نیٹ ورک کو مستقبل کی ڈیجیٹل ضروریات کے لیے مزید تیار کیا جا سکے گا۔




