تلنگانہ

حیدرآباد میں شدید بارش سے تاریخی چارمینار کے ایک حصہ کا پلاسٹر گر گیا

حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقع تاریخی چارمینار کے ایک حصے کو بارش کے باعث نقصان پہنچا ہے۔ تقریباً 30 منٹ تک جاری رہنے والی بارش کے بعد لاد بازار کی جانب واقع چارمینار کے حصے پر لگا سفید سیمنٹ کا پلاسٹر اکھڑ کر نیچے گر گیا۔

 

واقعہ کے بعد چارمینار کے سکیورٹی عملہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ مقام سے ملبہ ہٹا دیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ عہدیداروں نے نقصان کا ابتدائی جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

 

430 سال قدیم تاریخی عمارت کے پلاسٹر کے گرنے کے واقعہ نے چارمینار کی دیکھ بھال اور مرمتی کاموں کے حوالے سے تشویش پیدا کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button