جرائم و حادثات

نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی۔ حیدر آباد کی عدالت نےایک شخص کو سنائی 20 سال قید کی سزا

حیدرآباد: شہر کی ایک مقامی عدالت نے 2018 میں نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کے جرم میں 42 سالہ شخص کو 20 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنائی ہے۔مجرم کی شناخت سوامی کے طور پر کی گئی ہے جو اپوگوڑہ کا رہنے والا اور پیشے سے تاجر ہے۔

 

اس کا آبائی وطن تمل ناڈو سے بتایا گیا ہے۔ اگست 2018 کو 8 سالہ متاثرہ لڑکی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ اسی دوران سوامی اسے بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔لڑکی روتے ہوئے گھر واپس پہنچی اور شرمناک حرکت کی تفصیلات سے واقف کروایا جس کے بعد 4 اگست 2018 کو چادرگھاٹ پولیس سے شکایت کی۔

 

شکایت کی بنیاد پر پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کردیں بعد ازاں سوامی کو گرفتار کرلیا گیا۔عدالت نے مجرم کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button