نیشنل
NEET-PG امتحانات کے نتائج جاری

حیدرآباد:ملک بھر میں میڈیکل تعلیم کے پوسٹ گریجویٹ (PG) کورسز میں داخلوں کے لیے منعقدہ NEET-PG امتحان کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔
نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشنز اِن میڈیکل سائنسز نے جمعرات کی دوپہر نتائج جاری کیے۔بورڈ کے مطابق 30 اگست کو منعقدہ NEET-PG امتحان میں 2,63,544 امیدواروں نے شرکت کی
جبکہ 5 ستمبر کو جے پور میں منعقدہ امتحان میں 2,416 امیدوار شریک ہوئے۔



