نیشنل

گیانیش کمار کے خلاف ممبئی میں ریالی، ایس آئی آر منسوخ کیا جائے۔ ٹھاکرے برادرس کا اعلان

ممبئی: ملک میں ان دنوں الیکشن کمیشن کی غیر جانب داری کو لے کر سیاسی بحث جاری ہے۔ دی انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھا رہی ہیں۔

 

الیکشن کمیشن نے ان الزامات پر اپنا موقف پیش کیا ہے تاہم اپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اسی معاملے پر مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ممبئی میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔راج ٹھاکرے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ

 

ایم این ایس اور شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) 4 اکتوبر 2026 کو ممبئی میں مشترکہ جن مورچہ نکالیں گی۔ یہ مارچ انتخابی فہرستوں کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن ایس آئی آر کے خلاف ہوگا۔راج ٹھاکرے نے اپنی پوسٹ میں الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی قیادت میں الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر کی آڑ میں ووٹروں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور وہ حکمران جماعت کی شاخ کی طرح کام کر رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اسی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا 4 اکتوبر کو ممبئی میں جن ریلی نکالیں گی۔راج ٹھاکرے نے کہا کہ اگرچہ ایم این ایس اور شیوسینا اس ریلی کے انعقاد میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں لیکن یہ ریلی صرف کسی ایک سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ عوام کی ریلی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ریلی کو کسی ایک پارٹی تک محدود رکھنے کے بجائے پورے سیاسی نظام اور عوام کی آواز بنانے کے لیے

 

تمام سیاسی جماعتوں سے بھی شرکت کے سلسلے میں بات کی جائے گی۔انہوں نے مہاراشٹر کے عوام سے بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مزید تفصیلات، بشمول ریلی کا مقام اور وقت، بعد میں بتائے جائیں گے۔راج ٹھاکرے نے ایک روز قبل بھی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے ایس آئی آر کے عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں اور الیکشن کمیشن کے اندر اختلافات کی اطلاعات کے پیش نظر پوری ایس آئی آر کارروائی کو منسوخ کیا جانا چاہیے۔

 

راج ٹھاکرے نے اپوزیشن جماعتوں سے بھی اس معاملے پر متحد ہونے کی اپیل کی اور ایس آئ آر کے عمل کو منسوخ کرن مبینہ بے ضابطگیوں کی غیر جانب دارانہ تحقیقات اور عمل کو نئے سرے سے شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک بڑی تحریک شروع کرنی چاہیے تاکہ

 

مستقبل میں انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے کرائے جائیں نہ کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے۔

 

 

 

:::

متعلقہ خبریں

Back to top button