Uncategorized

جنوبی افریقہ میں سلسلہ وار خواتین کا قتل، برہنہ نعشوں کا معمہ برقرار۔دسویں خاتون کی نعش برآمد

جنوبی افریقہ میں سلسلہ وار ہلاکتیں، برہنہ نعشوں کا معمہ برقرار۔دسویں خاتون کی نعش برآمد

 

نئی دہلی: جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں خواتین کی پراسرار ہلاکتوں نے تشویش پیدا کردی ہے۔ صرف دو ماہ کے دوران نو خواتین کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد اب شہر کے مضافاتی علاقے سے ایک اور خاتون کی نعش ملی ہے۔ان واقعات کی پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں تاہم مسلسل ہونے والی ان ہلاکتوں کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔جوہانسبرگ کے قریب جولائی میں ابتدائی طور پر تین خواتین کی نعشیں برآمد ہوئی تھیں۔ ان واقعات کی تحقیقات کے دوران اگست میں ایک اور نعش ملی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ تمام نعشیں تقریباً سات کلومیٹر کے دائرے میں پائی گئیں۔گزشتہ 10 دنوں کے دوران مزید چھ نعشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ 17 ستمبر کو ملنے والی ایک لاش کے معاملے میں پولیس نے دو خواتین کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خواتین کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔ ان میں سے کئی خواتین کی نعشیں برہنہ یا نیم برہنہ حالت میں اور جسم پر زخموں کے ساتھ ملی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ نعشیں بڑی شاہراہوں کے قریب کھلے مقامات سے برآمد ہوئی ہیں اور شبہ ہے کہ بعض قتل ایک ہی انداز میں کیے گئے ہیں تاہم پولیس نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوئی کہ ان واقعات کے پیچھے کوئی سیریل کلر ملوث ہے یا نہیں۔ تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button