جرائم و حادثات
جگتیال ضلع کے میٹ پلی میں 63 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے خاتون عہدیدار پکڑی گئیں
جگتیال، 26 ستمبر (اردو لیکس ڈیسک) تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے میٹ پلی میں اینٹی کرپشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کی چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر پدما کو 63 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
اے سی بی حکام کے مطابق میٹ پلی اربن حدود میں موجود 21 آنگن واڑی مراکز سے ہر ماہ ایک ہزار روپے کے حساب سے تین ماہ کی رقم، مجموعی طور پر 63 ہزار روپے وصول کئے جارہے تھے۔ مبینہ طور پر آنگن واڑی مراکز کے خلاف منفی رپورٹ نہ دینے اور معائنہ و جانچ سے بچانے کے لیے یہ رقم وصول کی جارہی تھی۔
شکایات موصول ہونے کے بعد اے سی بی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پدما کو رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ یہ کارروائی اے سی بی عادل آباد کے ڈی ایس پی مدھو کی نگرانی میں انجام دی گئی۔



