سی جے پی احتجاج، عامر خان کی بھانجی زخمی

نئی دہلی: عامر خان کی بھانجی اور اداکارہ زین میری کو کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شرکت کے دوران ممبئی پولیس نے حراست میں لیا تھا تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔
زین میری نے ہفتے کے روز ممبئی کے آزاد میدان میں منعقدہ احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ یہ احتجاج چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کے لیے کیا گیا تھا۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے الزام لگایا کہ احتجاج کے دوران پولیس نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔
ویڈیو میں انہوں نے اپنے جسم پر لگنے والی چوٹوں کو بھی دکھایا۔زین میری نے اس موقع پر کہا ’’ہمیں زیادہ ڈرانے کی کوشش نہ کریں ورنہ ہمارے اندر سے خوف بالکل ختم ہو جائے گا۔‘‘اس احتجاج میں عامر خان کے بھانجے اور اداکار عمران خان نے بھی شرکت کی تھی
پولیس نے انہیں بھی حراست میں لے لیا۔ممبئی پولیس دونوں کو ایک پولیس ویان میں پولیس اسٹیشن لے گئی اور چند گھنٹوں بعد رہا کر دیا۔عمران خان کے خلاف شکایت درج کرائیں گے دوسری جانب بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ وہ اداکار عمران خان کے خلاف شکایت درج کروائیں گے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان کے خلاف درج ایف آئی آر نامکمل ہے۔کریٹ سومیا نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ ان کے بقول انہوں نے غیر ملکی شہری ہونے کے باوجود اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (OCI) اور ویزا سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔



