نیشنل

وڈودرا میں جیش محمد کا مبینہ دہشت گرد گرفتار – اے کے 47 رائفل اور 23 کارتوس برآمد

گجرات، 27 نومبر (اردو لیکس ڈیسک) گجرات کے شہر وڈودرا میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے جیش محمد سے مبینہ روابط رکھنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے اے کے 47 رائفل اور تقریباً 23 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ آسام سے گجرات پہنچا تھا۔ اے ٹی ایس نے اسے وڈودرا میں ایک بس اسٹینڈ کے قریب گرفتار کیا۔ حکام اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ رائفل کہاں سے حاصل کی گئی اور اسے کس کے حوالے کیا جانا تھا۔

 

اس معاملے میں مزید تفصیلات اور ملزم کی شناخت سے متعلق سرکاری معلومات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button