تلنگانہ

تلنگانہ میں آنے والے وقت میں پانی کا بحران! ماہرینِ موسمیات کی وارننگ

حیدرآباد: تلنگانہ میں فی الحال نومبر اور دسمبر کے سرد موسم کی وجہ سے پانی کی قلت کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہو رہی ہے لیکن ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ فروری 2027 سے جون 2027 تک ریاست کو انتہائی سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

ماہرین کا اندازہ ہے کہ آنے والی گرمیوں میں بھی 2024 کی طرح شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ریاست میں پانی کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم کی وجہ سے فی الحال پانی کی ضرورت اور گرمی کی شدت کم ہے

 

لیکن فروری کا مہینہ شروع ہوتے ہی درجہ حرارت میں اچانک اضافہ ہوگا اور پانی کے بحران کی اصل شدت سامنے آنے لگے گی۔2024 میں شدید گرمی جیسے حالات 2027 میں بھی دوبارہ پیدا ہونے کا امکان ہے۔ اس وجہ سے فروری سے جون تک کے پانچ ماہ تلنگانہ کے لیے انتہائی مشکل ثابت ہو سکتے ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق ایل نینو کے اثرات کی وجہ سے 2027 کے جنوب مغربی مانسون کے ابتدائی مہینوں یعنی جون اور جولائی میں بھی معمول سے کم بارش ہونے کے امکانات ہیں۔تاہم ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ 2027 کے مانسون کے دوران ال نینو کا اثر بتدریج کم ہونے کا امکان ہے۔

 

اس کے نتیجے میں اگست اور ستمبر کے مہینوں میں تلنگانہ میں بہتر بارش ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button