تلنگانہ

حیدرآباد میں پانی کی قلت پر محکمہ آبرسانی کا بڑا بیان۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کا سچ

حیدرآباد: حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے سوشل میڈیا پر اس کے نام سے گشت کرنے والے ایک پیغام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ پیغام مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

 

واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر پھیلائے جا رہے اس پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ال نینو کے اثرات اور آئندہ خشک سالی کے باعث نومبر کے اواخر تک ذخائرِ آب خشک ہوجائیں گے اور حیدرآباد میں پانی کی سربراہی محدود کردی جائے گی یا مکمل طور پر روک دی جائے گی۔

 

محکمہ آبرسانی نے واضح کیا کہ اس نے ایسا کوئی پیغام جاری نہیں کیا ہے۔ محکمہ نے عوام سے اپیل کی کہ آبی ذخائر میں پانی کی سطح اور سربراہی کی صورتحال سے متعلق مذکورہ پیغام میں دی گئی معلومات سرکاری نہیں ہیں۔

 

بورڈ کے نام سے موصول ہونے والے غیر مصدقہ پیغامات پر بھروسہ نہ کریں اور نہ ہی انہیں دوسروں تک پہنچائیں۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button