انٹر نیشنل

سعودی عرب – مدینہ ریجن میں بدبخت حوثیوں کا کروز میزائل تباہ کر دیا – عرب اتحاد

کے این واصف

حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے سعودی عرب کے حالات ہنوز تشویش ناک بنے ہوئے عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ جمعرات کو مدینہ منورہ ریجن میں ایک کروز میزائل کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا گیا۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا مملکت کے مشرقی ریجن میں ایک ڈرون کو مار گرایا گیا جبکہ جنوبی علاقے کی جانب داغے گئے ڈرون کو بھی تباہ کیا ہے۔
سول ڈیفنس نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اس ہدایت کو دہرایا کہ ڈرونز اور میزائل گرنے کے مقامات سے متعلق فلم بندی، انہیں شائع یا شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔

 

اس سے قبل سول ڈیفنس نے بتایا تھا کہ منگل کی شب ریاض میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک عرب باشندہ زخمی ہوا جبکہ رہائشی عمارت اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button