جرائم و حادثات

زمین کے 40 گز کے ٹکڑے کیلئے بھائی نے بھائی کا قتل کردیا ۔ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقعہ

سنگاریڈی: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے منڈل کندی کے موضع مکتالور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر کی خالی اراضی کے تنازع پر بڑے بھائی کے حملے میں چھوٹے بھائی کی موت ہوگئی۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، گاؤں کے رہنے والے وینکٹیش (48) اور اس کے چھوٹے بھائی سرینواس (36) کے درمیان تقریباً 40 مربع گز خالی اراضی کے معاملے پر گزشتہ دو سال سے تنازع جاری تھا۔

 

اسی سلسلے میں ہفتہ کی رات تقریباً 9 بجے وینکٹیش نے اپنے چھوٹے بھائی سرینواس پر لکڑی کے ڈنڈے سے حملہ کردیا۔ جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں لگنے کے باعث سرینواس بری طرح زخمی ہوگیا اور اس کی موت ہوگئی۔

 

ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گھر کی اراضی کا تنازع ہی اس واقعے کی وجہ بنا واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے آنا باقی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button