انٹر نیشنل

اتحادی فورسز نے حوثی حملے ناکام بنا دیے، امام کعبہ کی مکہ اور مدینہ پر حملوں کی شدید مذمت

کے این واصف

حوثیوں کے ایک بار پھر حرمین شریفین کو نشانہ بنانے کے مغموم کوشش کی ہے۔ اس سلسلہ میں حرمین شریفین کے سربراہ نے اتوار کو یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ اور مدینہ کی طرف بار بار کیے جانے والے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے

 

اور خبردار کیا ہے کہ حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس ایک ایسی سرخ لکیر ہے جسے پار نہیں کیا جا سکتا۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دینی امور کے صدر شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ یہ مسلسل حملے ملیشیا کے مجرمانہ طرزِ عمل، مسلمانوں و ان کے مقدس مقامات کے خلاف ناپاک عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کی طرف سے

 

جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ان حملوں کو شریعتِ اسلامیہ (جو مقدس مقامات کے تحفظ کا حکم دیتی ہے) اور بین الاقوامی انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔حوثیوں کے اس قبلِ مذمت اور بدبختانہ عمل پر مسلم دنیا کو اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے

 

نہ صرف اس کی مذمت بلکہ اس مسئلہ کے حل کے لئے عالمی برادری کو گودی متوجہ کرنا چاہئیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button