نیشنل

تُمّڈی ہیٹی بیاریج کی بلندی 152 میٹر کرنے تلنگانہ کی کوششیں – مہاراشٹر کے چیف منسٹر سے ریونت ریڈی کی ملاقات

ممبئی: تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے مہاراشٹر کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس سے ممبئی میں ملاقات کرتے ہوئے تُمّڈی ہیٹی بیاریج کی تعمیر اور اس کی بلندی کے تعین پر تفصیلی بات چیت کی۔

 

سہیا دری اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ اس اجلاس میں پرانہیتا۔چیوڑلہ لفٹ آبپاشی اسکیم کے تحت دریائے پرانہیتا پر تعمیر کئے جانے والے تُمّڈی ہیٹی بیاریج کی بلندی کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تلنگانہ حکومت بیاریج کو 152 میٹر کی بلندی پر تعمیر کرنا چاہتی ہے، جبکہ مہاراشٹر پہلے 148 میٹر کی بلندی پر تعمیر کے لئے رضامندی ظاہر کرچکا

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے واضح کیا کہ 148 میٹر کی بلندی پر بیاریج کی تعمیر سے مطلوبہ مقدار میں پانی منتقل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اسی لئے تلنگانہ حکومت مہاراشٹر کو 152 میٹر کی بلندی پر تعمیر کے لئے راضی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 

ملاقات کے دوران بیاریج کی بلندی میں اضافے سے زیر آب آنے والے علاقوں، پانی کی دستیابی اور آبپاشی کے لئے پانی منتقل کرنے کی گنجائش جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے اس موقع پر تُمّڈی ہیٹی بیاریج سے متعلق تفصیلی پیش کش بھی کی۔ اجلاس میں چیف سکریٹری سنجے جاجو اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button