تلنگانہ

طوفان کا اثر تلنگانہ میں موسم تبدیل۔ ان اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی۔حیدرآباد میں بھی موسم بدل‌ گیا

حیدرآباد: سمندری طوفان ’ارنب‘ کے اثرات کے باعث تلنگانہ میں موسم میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ کھمم، بھدرادری کوتہ گوڑم، محبوب آباد، ملوگو اور سوریہ پیٹ اضلاع میں اوسط سے شدید بارش ہو رہی ہے

 

جبکہ 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔حکام کے مطابق آج شام سے جمعرات کی صبح تک بارش کا دائرہ کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، پداپلی اور جے شنکر بھوپال پلی اضلاع تک پھیلنے کا امکان ہے۔ نلگنڈہ، یادادری بھونگیری، جنگاؤں، ہنمکنڈہ، ورنگل اور کریم نگر اضلاع میں ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

حیدرآباد میں آسمان مکمل طور پر ابر آلود ہے اور سرد ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی جیسا موسم برقرار ہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button