جرائم و حادثات
حیدرآباد میں ایک اور پولیس عہدیدار رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

حیدرآباد: شہر کے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں چہارشنبہ کے روز اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے حکام نے چھاپہ مارا۔بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر وجے کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر نے شکایت کنندہ سے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ اس رقم میں سے ایک لاکھ روپے وصول کرتے وقت اے سی بی کے حکام نے اسے گرفتار کر لیا۔
اس معاملے میں اے سی بی کے حکام نے وجے کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔



