نیشنل

ہریانہ کے سرکاری اسکول میں لرزہ خیز واقعہ – 8 سالہ طالب علم نے 6 سالہ رمشا کو اینٹوں اور گملوں سے لہولہان کردیا!

ہریانہ کے ایک سرکاری اسکول میں آٹھ سالہ طالب علم نے مبینہ طور پر چھ سالہ طالبہ رمشا کو اینٹ سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ 28 اکتوبر کو سیکٹر 20 کے سرکاری اسکول میں پیش آئے اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے

 

۔بچی کے والد راشد کے مطابق لڑکا ان کی بیٹی کو یہ کہہ کر پہلی منزل کے ایک کمرے میں لے گیا کہ اس کے والد بلا رہے ہیں، جہاں اس پر اینٹ، گملے اور دیگر اشیاء سے حملہ کیا گیا۔ بچی تقریباً دو گھنٹے تک زخمی حالت میں بند کمرے میں پڑی رہی۔

 

اسے پہلے اسپتال اور بعد ازاں چندی گڑھ کے پی جی آئی منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔پولیس نے اسکول پرنسپل، کلاس انچارج اور چوکیدار کے خلاف غفلت کا مقدمہ درج کیا ہے،

 

جبکہ ہریانہ حکومت نے دو اساتذہ کو معطل کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ آٹھ سالہ لڑکے کو جووینائل جسٹس بورڈ کے حکم پر امبالہ کے آبزرویشن ہوم بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button