تلنگانہ

محبوب نگر کے سینئر صحافی ملا شہاب الدین کا انتقال، صحافتی حلقوں میں غم کی لہر

حیدرآباد: محبوب نگر کے سینئر صحافی اور روزنامہ اعتماد کے اسٹاف رپورٹر ملا شہاب الدین کا منگل کی رات تقریباً 10 بجے حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی اطلاع سے صحافتی حلقوں، دوست احباب اور متعلقین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

ملا شہاب الدین قلب کے عارضہ میں مبتلا تھے اور حالیہ دنوں ان کی بائی پاس سرجری بھی کی گئی تھی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ وہ محبوب نگر میں طویل عرصے سے صحافتی خدمات انجام دے رہے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔

 

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر موتی مسجد میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین موتی نگر کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

 

مرحوم کے انتقال پر صحافتی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کی ہے۔

 

**مزید تفصیلات کے لئے رابطہ:**

محمد حسین: 9885003887

سید صدیق حسین: +91

91107 94900

متعلقہ خبریں

Back to top button