تلنگانہ

حیدرآباد میں کلاوڈ کچنس اور بیکنگو میں فوڈ سیفٹی کے معائنہ۔ کاکروچ پائے گئے اور گندگی کی انتہا

حیدرآباد: شہر میں غذائی تحفظ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غذائی اشیاء تیار کرنے والے مراکز کے خلاف ٹی جی سیف کے عہدیداروں نے کارروائی کی ہے۔

 

مضافاتی علاقے مادھاپور میں واقع بیکنگو ادارے کے علاوہ حیدرآباد کے کیور ایریا کے تحت آنے والے کئی کلاؤڈ کچنس میں بڑے پیمانے پر معائنہ کئے گئے۔مادھاپور کے بیکنگو میں عہدیداروں نے 60 کلوگرام میعاد ختم شدہ کیک بیس برآمد کرتے ہوئے انہیں تلف کردیا۔

 

دوسری جانب مختلف کلاؤڈ کچنوں میں میعاد ختم شدہ غذائی اشیاء، فوڈ کلرس کے علاوہ کاکروچ اور دیگر حشرات کی موجودگی کا بھی پتہ چلا۔ بمبئی رَوا میں بھی کیڑے پائے جانے پر قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بعض کچنوں کو بند کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

جبکہ دیگر بعض مراکز کو وجہ بتاؤ نوٹس اور اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ 25 خصوصی ٹیموں کے ذریعے یہ کاروائی انجام دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button